ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی؛ کشمیر کرکٹ لیگ سیزن 4 کا کامیاب انعقاد

 پنجاب یونیورسٹی؛ کشمیر کرکٹ لیگ سیزن 4 کا کامیاب انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب یونیورسٹی میں کشمیر کرکٹ لیگ سیزن 4 کا انعقاد ہوگیا، لیگ میں کشمیر کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والی ٹیموں نے شرکت کی۔ 

کشمیر کرکٹ لیگ میں کل 16 ٹیموں نے شرکت کی۔ پہلا سیمی فائنل عباس پور بمقابلہ ایلون سٹار چترہ ٹوپی کے درمیان ہوا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل امن کلب پدر مستو بمقابلہ نیلم سٹار کے درمیان ہوا ۔ فائنل میچ میں چترہ ٹوپی اور امن کلب پدر مستو مد مقابل ہوئے۔ 

مہمان خصوصی راجہ حفیظ کی جانب سے ٹورنامنٹ کےکامیاب انعقاد پر انتظامیہ  کو مبارکباد دی گئی۔ 

لیگ میں راجہ ثقلین کشمیری، راجہ عاقب کربلائی، راجہ حسان حفیظ ، حسیب عاشق، اظہر خیال، راجہ ہارون، راجہ عاصم سمیت دیگر نے شرکت کی ۔