سٹی 42: بھارت بمقابلہ ساوتھ افریقہ کے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں انڈیا نے ساوتھ افریقہ کو 299 رنز کا ہدف دے دیا ۔
انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے ۔ساوتھ افریقہ کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف دیا ۔
شفالی ورما نے سب سے زیادہ 87 رنز اسکور کئے ۔ دپتی شرما 58 ، سمرتی مندھانا 45 ، ریچا گھوش 34 رنز بنا سکیں۔
جنوبی افریقہ کی ایابونگا کھاکا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے بارش کی وجہ سے یہ میچ ڈھائی گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا اور گمان یہی کیا جارہا تھا کہ بڑا سکور نہیں کیا جاسکے گا.
بھارتی ٹیم اس سے قبل دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے تاہم اسے دونوں مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔