ویب ڈیسک : پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ون ڈے سیریز کیلئے فیصل آباد پہنچ گئیں۔
گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد آج دونوں ٹیمیں فیصل آباد پہنچیں۔ اس موقع پر دونوں ٹیموں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کیے گئے۔
️ Faisalabad is ready! International cricket returns after 17 years ????????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 2, 2025
Pakistan & South Africa ODI squads have arrived for the 3-match series #PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/j6TdzVSS8f
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے۔ سیریز کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا جبکہ دیگر دو میچز 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی جبکہ تین میچز کی ٹی 20 سیریز میں پاکستان نے 1-2 سے فتح حاصل کی۔