سٹی 42: سبزہ زار کے این اے 129 اور ہی پی 172 میں میگا ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا گیا ۔
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حافظ میاں محمد نعمان نے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔سابق ایم این اے مہر اشتیاق احمد ،ڈپٹی اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ خان بھی ساتھ موجود تھے ۔مین بلیوارڈ سبزہ زار وملحقہ آبادیاں سیوریج کے میگا پراجیکٹ سے مستفید ہوں گی۔سیوریج وسڑکوں کی تعمیر پر مجموعی طور پر 39 کروڑ سے منصوبے مکمل ہونگے۔
سبزہ زار اور ملحقہ آبادیوں جھگیاں ناگرہ میں سیوریج لائنز بچھائی جائیں گی۔جھگیاں شہاب دین ،محمدی کوٹ ،ڈھلنوال میں سیوریج لائنز بچھائی جائیں گی۔کوٹ کمبوہ ،فرنیچر مارکیٹس میں نئی سیوریج لائنز بچھائی جائیں گی۔
مجموعی طور پر 7 ہزار 500 فٹ کی سیوریج لائن کی تنصیب کی جائے گی۔مین بلیوارڈ و ملحقہ آبادیوں میں 18 سے 32 نئی لائنز کی تنصیب کی جائیگی۔
میگا ترقیاتی سکیموں کے سنگ بنیاد کے موقع پر یاسر اشرف نمبردار، ملک سرور ،عمران علی شاہ، محمد عبداللہ، ملک محمد زیشان ،اسلم اولکھ، شیخ مدثر ،حاجی طارق،الیاس خان، میاں رزاق جتل ،مہر عمران، ملک مقصود ،چودھری ارشد گجر ،حاجی ارشد، عثمان راجپوت، ملک طیب، نجف ایڈووکیٹ ،محرم علی،مہر خلیل،جازب ناگرہ،چودھری امتیاز ،میاں یوسف و دیگر کارکنوں نے شرکت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App