ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کاوش میمن:  کراچی میں ایل پی جی 201 کے بجائے 230 سے 250 روپے کلو تک فروخت ہونے لگی۔
ریلیف کے دعوے حقائق کے برعکس نکلے اورشہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔
کراچی میں ایل پی جی کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہیں،سرکاری ریٹ 201 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 230 سے 250 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، اوگرا کے مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا،شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔