ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس پر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے نئی ایس او پیز جاری کردی گئی ہیں۔
ریسٹورنٹس کے شیف اور ویٹرز کے لیے کیپ کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا، ایس او پیز کے تحت فوڈ سے ڈیل کرنے والے تمام عملہ کے لیے سیفٹی کیپ استعمال کرنا لازمی ہوگا۔
کیپ کا استعمال حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لازمی قرار دیا گیا، خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ پوائنٹ/ریسٹورنٹ فی الفور سیل ہوگا۔
اسلام آباد کے شہری بغیر کیپ ریسٹورنٹ عملہ کی نشاندہی لازمی کریں، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ٹیم کو مختلف ایریاز میں انسپکشنز کی ہدایت کردی گئی۔
فوڈ اتھارٹی ٹیمز ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مختلف فوڈ پوائنٹس/ ریسٹورنٹس کی سرپرائز انسپکشن کریں،شہری خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائیوں میں ہمارا ساتھ دیں۔