ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کا لاہور، سیالکوٹ، ملتان میں فلائٹ آپریشن بحال

پی آئی اے کا لاہور، سیالکوٹ، ملتان میں فلائٹ آپریشن بحال
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) پی آئی اے کی انتظامیہ مالی اور انتظامی مشکلات پر قابو پانے کیلئے مصروف عمل ہے ، لاہور،سیالکوٹ، ملتان کا فلائٹ آپریشن 100 فیصد بحال کردیا گیا تاہم دیگر 15 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

پی آئی اے کی پروازوں کی منسوخی کی شرح میں کمی آرہی ہے ، ایئر لائن حکام کے مطابق گزشتہ 16 روز میں پی آئی اے کی ملکی و غیر ملکی 735 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

آج لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد سے پی آئی اے کی کوئی پرواز منسوخ نہیں ہوئی جبکہ کراچی اسلام آباد پی کے 368، 369، کراچی تربت 501، 502 منسوخ کی گئی ہے ۔

حکام کے مطابق کراچی کوئٹہ پی کے 310، 311 کراچی سکھرپی کے 536، 537 دمام پی کے 241، دبئی پی کے 213 منسوخ ہے ، اسی طرح اسلام آباد ملتان پی کے 681، 682، شارجہ پی کے 182، پشاور شارجہ پی کے 257 اور دبئی پی کے 284 منسوخ کردی گئی ہیں۔