چلی اور کولمبیا کےبعد بولیویا نےبھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات توڑ لئے

Gaza, Chilli, Bolivia, Israel, Diplomatic ties, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: غزہ پر  مسلسل بمباری اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر احتجاج کیلئے جنوبی امریکا کے 3 ممالک نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردینے کا اعلان کر دیا ہے۔

بدھ کے روز چلی اور کولمبیا کے بعد بولیویا نے بھی اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا۔چند روز میں تین ممالک کے سفارتی تعلقات توڑ لینے سے دنیا میں اسرائیل کی ساکھ کو شدید دھچکا لگا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی پہلے ہی اسرائیل سے غزہ مین فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر چکی ہے جبکہ سلامتی کونسل میں بھی اسرائیل پر  شدید دباؤ ہے کہ وہ غزہ مین بمباری اور زمین حملہ فوری طور پر بند کر دےْ

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر 8 ستمبر سے جاری ہے جب حماس کے سینکڑوں جنگجوؤں نے اسرائیل کے اندر گھس کر 1400 افراد کو ہلاک کر دیا تھا اور سینکڑوں افراد کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ غزہ  لے گئے تھے۔8 اکتوبر سےاور اب تک اندازوں کے مطابق اسرائیل دس ہزار ٹن بارود بموں اور میزائلوں کی شکل میں غزہ پر گرا چکا ہے۔

اسرائیلی طیاروں کی بمباری کا نشانہ سویلین آبادی کے علاوہ ہسپتال اور پناہ گزین کیمپ بھی بن رہے ہیں۔ ان حملو ں میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، غزہ کی وزارت صحت اور مغربی کنارے کی انتظامیہ کے بتائے ہوئے اعداد وشمار کے مطابق بدھ کے روز تک مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار کے نزدیک پہنچ چکی ہے۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف لندن، استنبول اور ڈھاکا سمیت کئی شہروں میں بڑے بڑے عوامی احتجاج کیے گئے ہیں۔

بدھ کے روز بولیویا کے ڈپٹی وزیر برائے خارجہ امور کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ اسرائیلی حملوں کی مذمت اور اسرائیلی افواج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ انہوں نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

اس سے پہلے کولمبیا نے اسرائیلی سفیر کو ملک چھوڑنے کا کہا تھا۔ اسرائیلی سفیر نے کولمبیا کے صدر کے غزہ سے متعلق بیان پرتنقیدکی تھی۔

کولمبیاکے صدر نے اپنے بیان میں کہا تھاکہ اسرائیل غزہ کے لوگوں سے متعلق وہی زبان استعمال کر رہا ہے جو  نازیوں نے یہودیوں کےخلاف کی تھی۔