شہر میں اسموگ بڑھنے لگی ، شہری ماسک اور عینک کا استعمال کریں: سیکرٹری ہیلتھ

smog in lahore today
کیپشن: smog in lahore today
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب عمران اسکندر نے ایک بیان میں کہا کہ لاہور میں اسموگ بڑھنے لگی ہے جس کے باعث اسپتالوں میں اسموگ کاؤنٹرز متحرک کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

پنجاب کے سیکرٹری صحت کا کہنا ہےکہ اسموگ کی صورتحال محفوظ حد سے تجاوز کر گئی لہٰذا شہری باہر نکلتے وقت ماسک اور عینک کا استعمال کریں۔سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب عمران اسکندر نے ایک بیان میں کہا کہ لاہور میں اسموگ بڑھنے لگی ہے جس کے باعث اسپتالوں میں اسموگ کاؤنٹرز متحرک کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ اسموگ کی وجہ سے آنکھوں میں جلن، گلا خراب اور سانس کی شکایات ہوسکتی ہیں۔ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ہارون نے بھی شہریوں کو ہدایت کی کہ گلے میں خراش کی صورت میں غرارے کریں، سانس کے دائمی امراض میں مبتلا مریض خصوصی احتیاط کریں، سردیوں میں فضائی آلودگی زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے لہٰذا شہری احتیاط کریں۔

  دوسری جانب ٹھنڈی ہوائیں چلنےسےموسم خوشگوار، شہرکادرجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ  ہوا میں نمی کاتناسب58فیصدریکارڈ کیاگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق  لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 143 ریکارڈ کیا گیا۔