ویب ڈیسک : مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا لیکن اتنا نہیں ہوگا جتنا آئی ایم ایف چاہتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عوام بجلی اور تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کے لیے تیار ہوجائیں،شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں زیادہ اضافے کا کہا تھا، مگر ہم نے کم اضافہ مانا ہے۔
اس سے قبل پاکستان سنگل ونڈو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سال میں عالمی تجارت بری طرح متاثر ہوئی جبکہ پیداواری لاگت اور شپنگ کے اخراجات بہت زیادہ بڑھے۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ وسیع تر اصلاحات پر مشتمل یہ نظام تجارتی سرگرمیاں بڑھائے گا، تجارتی سرگرمیوں کا جی ڈی پی اور گروتھ سے براہ راست تعلق ہوتا ہے،وزیرخزانہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان سنگل ونڈو گورننس اور تجارتی سرگرمیوں کا آسان ترین نظام ہے، حکومت ہر شعبے میں بہتری کے لیے اصلاحات جاری رکھے ہوئے ہے۔
خیال رہے اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کے لیے تجارتی مواقع بھی پیدا ہوئے، کاروباری لاگت اور وقت کی بچت سے برآمدات پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔