ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کےخاندان میں صف ماتم بچھ گئی

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کےخاندان میں صف ماتم بچھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مظہر عباس/طاہر جمیل) سابق گورنر پنجاب نواب صادق قریشی کے صاحبزادے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی نواب عاشق حسین قریشی گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے، مرحوم کی نماز جنازہ آج  صبح گیارہ بجے ریس کورس پارک میں ادا  کردی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان کےدیرینہ ساتھی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خالہ زاد بھائی نواب عاشق حسین قریشی گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے، مرحوم   نواب عاشق قریشی  کی نماز جنازہ آج ریس کورس پارک پولو کلب میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری سرور اور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مرحوم نواب عاشق قریشی کی دوسری نماز جناز ہ آج شام ساڑھے 4بجے ملتان میں ادا کی جائے گی اورحضرت بہاؤالدین زکریا کے دربار پر مرحوم کو سپردخاک کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer