ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی سی لاہور امن و امان قائم رکھنے کیلئے میدان میں آگئیں، بڑا حکم جاری کردیا

ڈی سی لاہور امن و امان قائم رکھنے کیلئے میدان میں آگئیں، بڑا حکم جاری کردیا
کیپشن: City42 - DC Lahore, Lahore Traffic Updates
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) شہر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے مسیحی برادری کے رہائشی علاقوں، عبادت گاہوں اور قبرستان کے احاطے میں اضافی نفری کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔

ڈی سی صالحہ سعید کی جانب سے مراسلے کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے جائزہ کے لیے مانیٹرنگ روم قائم کرنے، ایمرجنسی اور ہنگامی صورتحال میں اخراج کے لیے ریسکیو کو متبادل روٹس کی فراہمی، ہسپتالوں میں عارضی بلڈ بینک قائم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

 ڈی سی نے لاؤڈ سپیکرز کا غیر قانونی استعمال کرنے والوں کے خلاف رعایت نہ بخشنے اور ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور تمام پیرامیڈیکل سٹاف کی تمام چھٹیاں منسوخ کرنے سمیت دیگر ہدایات بھی دیں۔ تمام محکموں کو احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer