ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معرکہ حق ایک برس مکمل؛ پیر سے مارکیٹوں میں قومی پرچم ؛8 مئی کو شاہ عالم میں ریلی نکالنے کا فیصلہ ؛ صدر انجمن تاجران

معرکہ حق ایک برس مکمل؛ پیر سے مارکیٹوں میں قومی پرچم ؛8 مئی کو شاہ عالم میں ریلی نکالنے کا فیصلہ ؛ صدر انجمن تاجران
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔
اطہرعلی،شہزاد خان،حافظ شیخ علاؤالدین ،مجاہد شکیل کی،خوشنود بٹ شریک ہوئے ۔ 
اجلاس میں تاجروں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر ریلی اور مارکیٹوں میں قومی پرچم لگانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ 
صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ نے کہا معرکہ حق کی کامیابی سے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہوا،تاجر برادری اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،بروز پیرشہرکی تمام مارکیٹوں میں قومی پرچم لگائے جائیں گے،بروز جمعہ ما رکیٹوں کی مساجد میں شکرانے کے نوافل ادا ہوں گے،9مئی بروز ہفتہ کوشاہ عالم مارکیٹ سے"معرکہ حق"ریلی نکالی جائے گی.