ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں مردہ شیر کی کھال اتارنے کی ویڈیو وائرل; محکمہ وائلڈ لائف کا سخت کارروائی کا فیصلہ

لاہور میں مردہ شیر کی کھال اتارنے کی ویڈیو وائرل; محکمہ وائلڈ لائف کا سخت کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں مردہ شیر کی کھال اتارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے  فوری ایکشن لے لیا ۔ 

واقعے کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ۔ چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی ۔ وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ۔ 

ترجمان  وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ذمہ دار عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ جنگلی حیات کے تحفظ پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔