سٹی 42: مظفرآباد میں دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، طغیانی کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔
SDMA نے تمام اضلاع کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔ دریاؤں اور ندی نالوں کے کناروں پر غیر ضروری آمد و رفت پر پابندی ہوگی۔
حساس مقامات پر انتظامیہ کو نگرانی کی ہدایت کردی ۔
شہریوں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ رکھنے کیلئے مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ۔ سیلابی علاقوں میں خصوصی نگرانی اور بروقت اطلاع رسانی یقینی بنانے کا حکمدیا ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں SDMA ایمرجنسی سینٹر کو فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ۔
