ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غالب مارکیٹ: گیس سلنڈروں سے بھرا ٹرک لوٹنے کا واقعہ، 3 مرکزی ملزمان گرفتار

غالب مارکیٹ: گیس سلنڈروں سے بھرا ٹرک لوٹنے کا واقعہ، 3 مرکزی ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں گیس سلنڈروں سے بھرے ٹرک کی ڈکیتی کے کیس میں پولیس نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او گلبرگ کو خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ساجد، ساحل اور حمزہ کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان پہلے سے لین دین کا تنازع چل رہا تھا، جس کی بنیاد پر ملزمان نے باہم منصوبہ بندی کر کے زبردستی گیس سلنڈروں سے بھرا ٹرک اپنے اڈے پر اتروایا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں کو بھی سامنے لایا جا سکےحکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔