ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزنگ :لرزہ خیز واردات، خاتون اور دو بچے قتل، ملزم کی خودکشی

مزنگ :لرزہ خیز واردات، خاتون اور دو بچے قتل، ملزم کی خودکشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے دلخراش واقعے میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے خاتون اور اس کے دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بیگم روڈ، مائی روپہ کے دربار کے قریب ایک فلیٹ میں پیش آیا۔

پولیس ذرائع کا  کہنا ہے کہ مقتولین میں 42 سالہ عائشہ، 10 سالہ منیب اور 15 سالہ مصفرا شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واقعے میں دو بچے زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں 8 سالہ مناہل بی بی اور 20 سالہ سمرا پرویز شامل ہیں، جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت شاہد جٹ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ پیشے کے اعتبار سے پراپرٹی ڈیلر تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  ملزم نےہی مقتولہ عائشہ کو کرائے پر فلیٹ لے کر دیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ملزم اور خاتون کے درمیان ناجائز تعلقات تھے اور دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

ابتدائی تحقیقات میں خاتون کے اہل خانہ پر حملے اور خودکشی کے کیس میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والی 19 سالہ سمرا کو چھاتی پر گولیاں لگیں، جس کے بعد اسے فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اسی واقعے میں 11 سالہ مناہل کو بازو اور ٹانگ پر گولیاں لگیں، تاہم ترجمان پولیس کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے مقتولہ عائشہ کے داماد معیض خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے فلیٹ پر پہنچ کر دروازہ توڑ کر فائرنگ کی، جس سے اس کی ساس، ایک سالی اور ایک بچے کی موت واقع ہوئی۔