سٹی42: قذافی سٹیڈیم میں آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹڈ پی ایس ایل سیزن ٹین کا ایک کروشیل میچ کھیل رہے ہیں؛ یہ میچ پشاور زلمی کے لئے کروشیل ہے جو اس وقت کھیل سے باہر ہونے کے قریب ہے۔
آج میچ کا ٹاس اسلام آباد یونائٹڈ کے کیپٹن شاداب خان نے جیتا ہے اور انہوں نے خود بیتنگ کرنے کی آپشن لی ہے۔
پاکستان سپر لیگ سیزن ٹین کے پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائٹڈ ابتدا سے ہی سب سے اوپر تھی اور آج شب تک اس کی برتری برقرار ہے۔
پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر ہے۔ اس نے 6 میچ کھیلے ہیں اور آج ساتواں میچ کھیل رہی ہے۔ اس پے 4 پوائٹس ہیں جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر اس سے اوپر چوتھی پوزیشن پر کراچی کنگز کے 8 پوائنٹس ہیں اور اس نے 7 میچ کھیلے ہیں۔ آج کا میچ پشاور زلمی جیت بھی جائین تب بھی پوائنٹس ٹیبل پر ان کی پوزیشن کراچی کنگز سے پیچھے ہی رہے گی۔
ستی42: بھارت کے کینہ پرور ہندوتوا پرست جنونی وزیراعظم نریندر مودی "سندھ طاس معاہدہ معطل" کرنے کا اعلان کرنے کے بعد پاکستان کا اور تو کچھ کر نہیں سکے، ایک بار جہلم دریا مین اچانک پانی چھوڑ دیا اور اب چناب میں اچانک پانی چھوڑ دیا۔
مودی کی حالت مشہور لطیفے کے کردار اس سردار جی جیسی ہو رہی ہے جو قرض خواہ کو قرض کی رقم واپس دینے سے پہلے کچھ کھپانے کی دھن میں خود پار کھا رہا تھا۔ پاکستان میں بعض لوگ بھارت کے پہلے جہلم اور آج چناب میں اچانک بلا اطلاع پانی چھوڑ دینے کو "آبی جارحیت قرار دے کر اس کی مذمت کر رہے ہیں لیکن بہت سے لوگ اس اطلاع سے بہت خوش ہیں کہ چناب میں اضافی پانی آ گیا ہے۔
تازہ ترین سورتحال یہ ہے کہ چناب دریا میں ہیڈ مرالہ کے مقام کر لگے نشان نچلے درجہ کے سیلاب کی نشان دہی کر رہے ہیں۔
گزشتہ کچھ گھنٹوں سے چناب میں مسلسل پانی کی آمد میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ھے -
ہیڈمرالہ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ دریا مین مرالہ کے مقام پر پانی کا اخراج 88 ہزار کیوسک ہو گیا ہے۔
جمعرات کو چناب میں 27 ہزار کیوسک پانی بہہ رہا تھا، آج اس کی مقدار دو گنا بڑھ چکی ہے۔
زمینی صورتحال
بھارت کا بلا اطلاع چھوڑا ہوا پانی پاکستان کے لئے سر دست کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرے گا۔ بھارت اوپر بگلہیار ڈیم پر جو پانی ذخیرہ کرتا ہے وہ سراسر غیر قانونی ہے۔ اب وہ اپنی ہٹ نبھانے کے لئے اور یہ جتلانے کے لئے کہ وہ دراصل سندھ طاس معاہدہ پر عملدرآمد نہیں کر رہا، بھارت پاکستان کا روکا ہوا پانی پاکستان کوواپس کر رہا ہے حالانکہ خود ساختہ برتری کے ذہنی مرض میں مبتلا پرائم منسٹر مودی کا دعویٰ پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کا ہے۔
Caption مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کی ایک شق کو بائی پاس کر کے چناب کا پانی روکنے اور خود استعمال کرنے کے لئے جو بگلہیار ڈیم بنایا وہ عملاً اس مقصد کے لئے ناکارہ ثابت ہو رہا ہے۔ بھارت کے کینہ پرور حکمران چاہیں بھی تو پاکستان کے ملکیتی تین دریاؤں کا پانی نہیں روک سکتے۔
سٹی42: قذافی سٹیڈیم میں پشاور زلمی کے احمد دانیال 8 ویں اوور میں اسلام آباد یونائٹڈ کے اوپنر صاحبزادہ فرحان کو پویلین واپس بھیجنے میں کامیاب ہو گئے۔ لیکن ون ڈاؤن بیٹر کولن منرو نے وکٹ پر آتے ہی احمد دانیال کو چوکا مار دیا۔
دسویں اوور کی پہلی گیند پر محمد علی نے کیل مائرز کو آؤٹ کر دیا۔
9 اوورز میں یونائٹڈ نے 62 رنز بنائے تھے۔
اب وکٹ پر کولن منرو اور سلمان آغا ہیں۔ دس اوورز میں یونائٹڈ کا مجموعہ 63 ہوا اور رن ریٹ 6.3 رہ گیا ہے۔
سٹی42: قذافی کی وکٹ پر اسلام آباد کے ساتھ کروشیل میچ میں پشاور زلمی کو ابتدائی دو اوورز میں کوئی کامیابی نہیں ملی لیکن وہ مار پرنے سے بھی بچ گئے لیکن تیسرے اوور مین یونائٹڈ کے مائرز نے لوک ووڈ کو دو چوکے اور ایک چھکا مار کر اپنا سکور 17 کر لیا اور لوک ووڑ کا اکانومی ریٹ جو پہلے اوور میں بہت اچھا تھا، برباد ہی کر ڈالا۔
چوتھے اوور میں صاحبزادہ فرحان نے الزاری جوزف کی گیندوں پر اچھے سٹروک کھیلتے ہوئے تین ڈبل رنز بنائے اور آخری بال پر چوکا بھی مارنے میں کامیاب ہو گئے۔
چار اوورز کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹڈ کا مجموعہ 30 رنز ہو گیا اور ان کی وکٹیں مھفوظ تھیں۔
پامچویں اوور میں صاحبزادہ فرحان نے محمد علی کے ساتھ وہی کی جو مائرز نے تیسرے اوور میں لوک ووڈ کے ساتھ کی تھی؛ یعنی دو چوکے ور ایک چھکاْ
پانچ اوورز کے خٓتمے پر آئی یو کا سکور 45 رنز ہو گیا۔