ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ بلوچستان کے حالات کو سمجھیں؛ شاہد خاقان عباسی 

آج ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ بلوچستان کے حالات کو سمجھیں؛ شاہد خاقان عباسی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج ہم سب کی ذمہداری ہے کہ بلوچستان کے حالات کو سمجھیں، یہ ممکن نہیں کہ بلوچستان میں انتشار ہو اور ملک اس سے محفوظ رہے، یہ ہماری ذمہداری ہے کہ مسائل حل کریں ۔ 

عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دورے کا مقصد سیاسی مفاد حاصل کرنا نہیں تھا، موجودہ حالات کا جائزہ لینے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ بلوچستان میں انتشار ہو اور ملک اس سے محفوظ رہے، یہ ہماری ذمہداری ہے کہ مسائل حل کریں ۔ 

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ طلباء سیاسی رہنماؤں سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے ملاقات کی اور مسائل سمجھنے کی کوشش کی، ملکی انتشار نے بلوچستان کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے، جب تک یہ انتشار ختم نہیں ہوتا ملک معاشی ترقی نہیں کرسکتا، دہشتگردی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اس کی وجوہات کا خاتمہ بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم آئین نے انحراف کرتے رہیں گے مسائل بڑھتے رہیں گے، جب تک شہریوں کو بنیادی حقوق نہیں ملتے انتشار رہے گا، جب تک ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ 

انہوں نے کہا کہ آج ہم سب کی ذمہداری ہے کہ بلوچستان کے حالات کو سمجھیں، بلوچستان کا نوجوان وہ ہی بات کررہا ہے جو ملک کے دیگر صوبے کے نوجوان کررہے ہیں، جو ملک بنیادی حقوق فراہم نہ کرسکے وہ آگے نہیں جاسکتا، تاریخ کے سبق بہت تلخ ہے ۔