ویب ڈیسک : پہلگام واقعے میں اپنی فوجی ناکامی کو چُھپانے اور پاکستان پر الزام تراشی کے بعد بیانات سے بچنے کیلئے بھارت نے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابراعظم کا یوٹیوب اکاؤنٹ بلاک کردیا۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اسٹار کرکٹر بابراعظم کے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے گئے ہیں۔ اس سے قبل نریندر مودی کی انتہاپسند حکومت نے آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی کا یوٹیوب اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا تھا، اس کے علاوہ سابق کپتان راشد لطیف، شاہد آفریدی، اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اور باسط علی کے یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی عائد کردی گئی تھی۔
بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر مجموعی طور پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔
دوسری جانب بھارتی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ قومی سلامتی کے باعث شاہد آفریدی کا یوٹیوب چینل ملک میں بلاک کیا گیا ہے۔