سٹی 42:شادباغ پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار کرلیے
پولیس کے مطابق ملزم پولیس ناکوں سے بچنے کیلئے واردات کے بعد خاتون ساتھی کا سہارا لیتے تھے،سٹی 42 نے ملزموں کی موٹر سائیکل چرانے کی سی سی ٹی وی بھی حاصل کر لی،گرفتار ملزموں میں عائشہ بی بی، شہباز، عادل اور عثمان شامل ہیں
پولیس کے مطابق ملزموں سے چوری شدہ 5 موٹر سائیکلیں، نقدی، 6 موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا، ابتدائی تفتیش میں ملزموں نے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ،ملزم واردات کے بعد خاتون ساتھی کو چوری شدہ موٹر سائیکل پر بیٹھا کر فرار ہو جاتےتھے،گرفتار ملزموں کو تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App