سٹی 42: شہر میں خودکشی سمیت مختلف واقعات میں 4افراد جان کی بازی ہار گئے
ایدھی ترجمان کے مطابق برکی، چوکی پھلروان پیراگون سٹی میں 40 سالہ شخص نے خودکشی کی ، 40سالہ شخص نے نامعلوم وجوہات پرخودکوگولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ،متوفی کی شناخت 40 سالہ امداد حسین کے نام سے ہوئی۔
باٹا پور ، ٹیرا پل کے قریب 40 سالہ شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ،40سالہ شخص کی درخت سے لٹکتی ہوئی لاش ملی ،شناخت نہ ہو سکی ،نشتر کالونی ، روہی نالہ سے 32 سالہ شخص کی لاش ملی،متوفی کی شناخت نہ ہو سکی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے،۔
سندر ، بحریہ ٹاؤن کینال روڈ پر 50 سالہ شخص گھر میں مردہ حالت میں ملا۔متوفی کی شناخت 50 سالہ عامر کے نام سے ہوئی ،لاش 5 روز پرانی ہے، پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے تمام شواہد جمع کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا
پرانا کاہنہ میں گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر 22سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی ،آفتاب میو کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App