سٹی 42 : اچھی کارکردگی کے حامل ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں میں تعریفی اسناد کی تقسیم کی گئی ۔
ایس پی ڈولفن ارسلان زاہدنے اہلکاروں سے ملاقات کی، اور اچھی کارکردگی پر شاباش دی۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے مجموعی طور پر 10 ڈولفن اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا ۔
ڈولفن جوانوں نے سٹریٹ کریمنلز و جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مؤثر کارروائیاں کیں۔ ڈولفن سکواڈ کے کانسٹیبل صہیب، علی، اشرف، نوید اور دیگر کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
ایس پی ڈولفن نے اس موقع پر کہا کہ ڈولفن سکواڈ فرنٹ لائن سولجر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، ڈولفن سکواڈ جرائم کی سرکوبی کیلئے بھرپور کردار ادا کررہا ہے ۔