ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امید ہے پہلگام حملے پر بھارتی ردعمل علاقائی تنازع کا باعث نہیں بنے گا: امریکی نائب صدر

امید ہے پہلگام حملے پر بھارتی ردعمل علاقائی تنازع کا باعث نہیں بنے گا: امریکی نائب صدر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہےکہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور  امریکا کو یہ بھی امید ہے کہ پاکستان تحقیقات میں تعاون کرے گا۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے نائب صدر نے اپنے بیان میں  کہا کہ بھارت پہلگام واقعے پر اس انداز سے ردعمل دے کہ وسیع تر علاقائی تنازع پیدا نہ ہو۔

 انہوں نے کہا کہ  پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، امریکا کو یہ بھی امید ہے کہ پاکستان تحقیقات میں تعاون کرے گا اور دہشتگرد کو تلاش کرکے ان سے نمٹا جائے گا۔

 یاد رہے کہ پاکستان نے پہلگام واقعےکی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانے کی پیشکش کی تھی۔

 بعد ازاں  امریکا کی جانب سے پاکستان اور بھارت سے پہلگام حملے کے بعد بڑھتی کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔