جنید ریاض : نہم کمپیوٹر سائنس کی کتاب لاہور میں نایاب ہوگئی،تعلیمی سال شروع ہوئےایک ماہ گزر گیا ہزاروں طلباء کو تاحال کمپیوٹر کی کتاب نہ مل سکی، لاہور میں پانچ ہزار کے قریب کمپیوٹر کی کتابیں مزید درکار ہیں۔
صدر گورنمنٹ سکول کمپیوٹرٹیچر ایسوسی ایشن کاشف شہزاد چودھری کا کہنا ہے کہ نہم کمپیوٹرکی کتاب جلد سکولوں کو فراہم کی جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نہم میں نئے داخل ہونے والے بچوں کیلئے بھی کمپیوٹر کی کتاب دستیاب نہیں۔کاشف شہزاد چوہدری نے بتایا کہ تین ہفتوں تک نئی کتاب فراہم نہ کی گئی تو بچوں کیلئے گرمی کی چھٹیوں کا ہوم ورک کرنا بھی مشکل ہوجائے گا۔