ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاپان میں سانپ نے ٹرین سروس معطل کرادی

جاپان میں سانپ نے ٹرین سروس معطل کرادی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:جاپان میں سانپ بلٹ ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر کا سبب بن گیا۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کی مصروف ترین بلٹ ٹرین کی بجلی کی لائن میں سانپ گھس گیا جس سے ٹرین سروس کی بجلی بند ہوگئی۔

 میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ 39 انچ لمبا سانپ بجلی کی لائن میں الجھ گیا تھا جس کی وجہ سے بجلی منقطع ہوئی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو اور اوساکا کے درمیان چلنے والی بلٹ ٹرین کی سروس ڈیڑھ گھنٹے تک معطل رہی۔