ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل بلاک پولیس کی کامیاب کارروائی، ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار

ایل بلاک پولیس کی کامیاب کارروائی، ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: انچارج چوکی ایل بلاک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم محمد رفیق کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 1000 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے فوری طور پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم محمد رفیق پہلے بھی کئی بار منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں جیل جا چکا ہے۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ نوجوان نسل کو اس زہر سے بچایا جا سکے۔