ملائکہ اروڑا نےغریب رکشہ والے کے ساتھ کیا کیا ؟ ویڈیو وائرل

 ملائکہ اروڑا نےغریب رکشہ والے کے ساتھ کیا کیا ؟ ویڈیو وائرل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معروف بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا کی حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے ایک مداح رکشے والے کو نظر انداز کر کے وہاں سے چلی جاتی ہیں.

تفصیلات کے مطابق ملائکہ اروڑا جو اپنی فٹنس کی وجہ سے مشہور ہیں، اپنے اکھڑ رویے کی وجہ سے اب لوگوں کی تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ان کی نئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک عمارت کے باہر کھڑی فوٹوگرافرز کو تصاویر کے لیے پوز دے رہی ہیں۔

 اس دوران قریب ہی موجود ایک رکشے والا ان کے قریب آجاتا ہے اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کرتا ہے، اس کے بعد وہ ٹوپی پہن کر بظاہر تصویر کے لیے تیاری کرتا ہے،لیکن ملائکہ ایک منٹ بھی ان کا انتظار کیے اور تصویر کھنچوائے بغیر اسے نظر انداز کر کے اندر چلی جاتی ہیں اور رکشے والا اپنا سا منہ لے کر رہ جاتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ پر بے حد تنقید کی گئی, جبکہ صارفین کا کہنا تھا کہ "جتنا ان کا غرور ہے اتنی بڑی تو یہ اداکارہ بھی نہیں,بعض لوگوں نے انہیں فلاپ اداکارہ بھی قرار دیا"۔