شہزاد خان : پنجاب ملک سیلرز اینڈ سپلائرز ایسوسی ایشن کا ڈی سی کے نام خط, ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا , دودھ کی قیمت 235 روپے لٹر اور دہی کے نرخ 265 روپے کلومقرر کرنے کا کہا گیاہے.
پنجاب ملک سیلرز اینڈ سپلائرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈی سی لاہور کےنام خط میں لکھا ہے کہ جانوروں کے چارہ جات،ونڈہ،کھل کی قیمتیں دوگنی ہوچکی ہیں۔نئے اخراجات کے مطابق دودھ اور دہی کی قیمت کا تعین کیا جائے ۔
صدر نصیر گجر چیئرمین چوہدری فیاض گجر،جنرل سیکرٹرل چوہدری جمشید کہتے ہیں موجودہ ریٹ پر دوکانوں کے اخراجات بھی پوری نہیں ہورہے ۔
ضلعی انتظامیہ نے دودھ کی سرکاری قیمت 140 اور دہی کی 160 روپے کلومقرر کر رکھی ہے، اوپن مارکیٹ میں دودھ 150 سے 160 روپے اور دہی 190 روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔