وزیراعظم شہباز شریف ، ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زائد کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری 

Mohamed,bin,Zayed,PM,Shahbaz,Sharif
کیپشن: Mohamed,bin,Zayed,PM,Shahbaz,Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف کی ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ابوظہبی کے ولی عہد نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، شہباز شریف نے عالمی فورمز پر پاکستان کی بھرپور حمایت پر یو اے ای کو خراج تحسین پیش کیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا، دونوں رہنماؤں نے سرمایہ کاری، معاشی ترقی، توانائی میں شراکت داری بڑھانے پر زور دیا۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے تعاون بڑھانے، تجارت، معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا ۔

ولی عہد یو اے ای نے کہا کہ یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کا امارات کی ترقی میں تعمیری کردار ہے، پاکستان اور یو اے ای ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔یو اے ای کے ولی عہد کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی ایک دوسرے کی مدد جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زاید سے ملاقات میں موجود تھے۔