ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی برآمدات کو دھچکا ;فروری میں برآمدات میں بڑی کمی ہوگئی ، رپورٹ جاری 

ملکی برآمدات کو دھچکا ;فروری میں برآمدات میں بڑی کمی ہوگئی ، رپورٹ جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: فروری 2026 میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر ملکی برآمدات کم ہو گئیں 

ادارہ شماریات کے مطابق جنوری 2026 کے مقابلے میں فروری 2026 میں برآمدات میں 25.63 فیصد کی کمی ہوگئی۔فروری 2026 میں ملکی برآمدات کا حجم 2 ارب 27 کروڑ ڈالرز سے زائد رہا ۔جنوری 2026 میں برآمدات 3 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئیں تھیں۔جنوری 2025 کے مقابلے میں برآمدات میں 8.76 فیصد کی کمی ہوئی۔

جولائی سے فروری تک برآمدات میں 7.30 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔جولائی سے فروری تک تجارتی خسارہ 24.98 فیصد رہا ۔

مالی سال کے 8 ماہ میں برآمدات کا حجم 20 ارب 86 کروڑ ڈالرز رہا ۔جولائی سے فروری تک درآمدات کا حجم 45 ارب 50 کروڑ ڈالرز رہا۔8 ماہ میں تجارتی خسارہ 25 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا۔