سٹی 42: صوبائی دارالحکومت کے تمام ناکہ جات پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔
ملکی اور عالمی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری ہوئے تھے ۔ آئی جی پنجاب نے صوبے بھر میں جبکہ سی سی پی او نے لاہور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ۔ ڈی سی لاہور نے دفعہ 144 بھی لگا رکھی ہے ۔
ایس پی موبائلز اسامہ امین چیمہ نے مختلف ناکہ جات کا اچانک دورہ کیا ۔ ایس پی موبائلز نے نیو راوی، ناکہ سگیاں و دیگر ناکہ جات کو اچانک چیک کیا ۔موبائلز سکواڈ کو ملکی صورتحال اور سکیورٹی کے پیش نظر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ۔
ایس پی موبائلز نے جوانوں کیساتھ خود بھی ای پولیس ایپ کا استعمال کر کے جائزہ لیا ۔ اسامہ امین نے کہااہلکار ایپ کی مدد سے مشکوک افراد کا ڈیٹا زیادہ سے زیادہ چیک کریں۔فیلڈ میں موجود جوان انچارج سمیت بلٹ پروف جیکٹ کا استعمال کریں۔
واضح رہے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے لاہور میں تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا جاچکا ہے ۔