ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی کی وی آئی پی لفٹ بند;مولانا فضل الرحمان ، فاروق ستار ، سیماجیلانی سمیت کئی ارکان پھنس گئے

قومی اسمبلی کی وی آئی پی لفٹ بند;مولانا فضل الرحمان ، فاروق ستار ، سیماجیلانی سمیت کئی ارکان پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قومی اسمبلی کی وی آئی پی لفٹ بند ہوگئی، لفٹ میں مولانا فضل الرحمان، فاروق ستار اور ان کی اہلیہ سمیت متعدد ارکان پارلیمنٹ موجود تھے۔ 

لفٹ بند ہونے سے کئی ارکان اسمبلی کی طبیعت خراب ہونے لگی۔ اس دوران مولانا فضل الرحمان کےسٹاف نے اسمبلی سیکریٹریٹ کے عملے کو صورتحال سے مطلع کیا۔ کئی منٹ کی بندش کے بعد لفٹ کو کھول لیا گیا۔

لفٹ کی بندش کے دوران رکن پارلیمنٹ سیما جیلانی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ 

سیما جیلانی نے کہا کہ مولانا صاحب دعا کریں، اتنی جلدی زمین میں جانے کا دل نہیں ہے۔

اس پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ اللّٰہ سے دعا کریں، اللّٰہ رحم کرے گا۔