ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر سائیکل مالکان کیلئے اچھی خبر

موٹر سائیکل مالکان کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:رمضان المبارک میں شہریوں کی سہولت کے پیش نظر اسلام آباد میں ایم ٹیگ سروس کے اوقات کار میں رد و بدل کر دیا گیا ہے۔

 موٹر سائیکلوں کے لیے ایم ٹیگ کی 24 اور 12 گھنٹے کی نئی کیٹیگریز متعارف کرائی گئی ہیں، جبکہ 24 گھنٹے فعال رہنے والے مراکز کی تعداد میں دو کا اضافہ کر کے مجموعی تعداد چار کر دی گئی ہے۔

اب 26 نمبر، ایف نائن پارک، فیض آباد اور پھلگراں کے مراکز چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔ ڈی جی ایکسائز کی ہدایات پر 9 گھنٹے کی شفٹ کو بڑھا کر 12 گھنٹے کر دیا گیا ہے اور 13 میں سے 9 پوائنٹس پر ایم ٹیگ کی سہولت 12 گھنٹے دستیاب ہوگی۔

روات چیک پوسٹ، جی 14 چیک پوسٹ، نائنتھ ایونیو اور آئی نائن کو بھی 12 گھنٹے کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں گندم گودام ناکہ، دامن کوہ، مری روڈ، گلبرگ گرینز، ملپور اور مارگلہ ایونیو چیک پوسٹ پر قائم مراکز بھی روزانہ 12 گھنٹے سروس فراہم کریں گے۔