سعید احمد:خطے میں جاری صورتحال کے پیش نظر لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے بعض فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی جانب سے اس حوالے سے نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق کمرشل پروازوں کے لیے متعلقہ فضائی روٹس 3 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گے۔
اس دوران کمرشل پروازوں کو ان مخصوص روٹس پر فضائی حدود دستیاب نہیں ہوگی، جبکہ ایئر لائنز کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق یہ اقدام حفاظتی تقاضوں کے تحت کیا گیا ہے۔