ویب ڈیسک: شہرِ قائد میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا دفتر 2 مارچ سے 7 مارچ تک عارضی طور پر بند رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق(نادرا) کا اورنگی ٹاؤن کراچی رجسٹریشن سینٹرتوسیع اور مرمت کے کام کی وجہ سے بند کیا گیا ہے، جبکہ اس دوران آن لائن اپائنٹمنٹس کی سہولت بھی دستیاب نہیں ہوگی۔
نادرا کی جانب سے اس دوران متبادل انتظام کے طور پر مذکورہ سینٹر کے باہر "نادرا رجسٹریشن سینٹر، سیکٹر 11-E، محمد نگر، اورنگی ٹاؤن، کراچی" میں موبائل رجسٹریشن وین تعینات کی گئی ہے۔
نادرا کا کہنا ہے کہ شہری مقررہ اوقات میں آ کر اپنی تمام رجسٹریشن خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔