ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان نگہبان کارڈز کی گھر گھر تقسیم کا عمل جاری

رمضان نگہبان کارڈز کی گھر گھر تقسیم کا عمل جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:رمضان کے دوران مستحقین کو 10 ہزار روپے کی کیش یا اشیاء کی خریداری کی سہولت فراہم کرنے کے لیے نگہبان کارڈز کی تقسیم جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں شفاف طریقے سے کارڈز فراہم کر رہی ہیں۔

گزشتہ روز 4,347 کارڈز مستحقین میں تقسیم کیے گئے، اور اب تک 89 فیصد کارڈز فراہم ہو چکے ہیں، جس سے 70,590 خاندان مستفید ہو چکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت ہے کہ کارڈز کی تقسیم کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے اور بقیہ 8,366 کارڈز کی تقسیم فوری طور پر یقینی بنائی جائے۔

بینک آف پنجاب کے ایجنٹس اور دکانداروں کے ساتھ رابطہ قائم رکھ کر کارڈز کی دستیابی کو ہر مستحق تک پہنچانا ہدایات میں شامل ہے۔