سعید احمد:لاہور سے کراچی جانے والی دو ٹرینیں منسوخ ہو گئیں۔
لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین قراقرم اور کراچی ایکسپریس منسوخ کی گئی،مسافروں کو آج پاک بزنس ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
پاک بزنس ایکسپریس کراچی کیلئے شام 4 بجکر 30 منٹ کی بجائے6 بجے روانہ ہوگی۔
فیصل آباد سے قراقرم کے مسافروں کو ملت ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
دوسری جانب ریلوے انتظامیہ کے متعدد دعوؤں کے باوجود ٹرینوں کا شیڈول تاحال معمول پر نہ آ سکا۔ کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی کئی اہم ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مختلف روٹس پر چلنے والی مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت میں نمایاں تاخیر ریکارڈ کی گئی۔
علامہ اقبال ایکسپریس: 3 گھنٹے 35 منٹ تاخیر کا شکاررہی۔پاک بزنس ایکسپریس: 3 گھنٹے 5 منٹ،عوام ایکسپریس: 2 گھنٹے 25 منٹ ،خیبر میل ایکسپریس: 2 گھنٹے 20 منٹ،پاکستان ایکسپریس: 1 گھنٹہ 20 منٹ،تیز گام ایکسپریس: 1 گھنٹہ 10 منٹ جبکہ ملت ایکسپریس: 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ بار بار تاخیر سے نہ صرف ان کے سفری منصوبے متاثر ہو رہے ہیں بلکہ اسٹیشنز پر انتظار کی وجہ سے مشکلات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔