ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین کاروباری شخصیات کیلئے خوشخبری, 25 فیصد ٹیکس رعایت دینے کا فیصلہ

خواتین کاروباری شخصیات کیلئے خوشخبری, 25 فیصد ٹیکس رعایت دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:وفاقی حکومت نے خواتین کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ خواتین کاروباری شخصیات اپنی انکم ٹیکس ریٹرنز میں 25 فیصد ٹیکس رعایت حاصل کر سکیں گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس فیصلے پر عمل درآمد کا حکم جاری کر دیا ہے۔ رعایت انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکنڈ شیڈول پارٹ 3 کے تحت دی جائے گی۔

انکم ٹیکس ریٹرن میں خواتین کاروباری افراد کے لیے علیحدہ ٹیب متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی 25 فیصد ٹیکس کنسیشن کلیم کر سکیں گی۔

ڈی جی آئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، ان لینڈ ریونیو نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خواتین کی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔