سعید احمد:متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور دیگر ممالک کی جانب سے فلائیٹ شیڈول معطل کر دئیےگئے ہیں، جس کے باعث ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کی سلاٹس بھی منسوخ کی گئی ہیں۔
اندرون و بیرون ملک جانے اور آنے والی 25 سے زائد پروازیں متاثر ہو چکی ہیں۔ لاہور سے دبئی، کویت، دوحہ، ابوظہبی اور شارجہ جانے والی پروازیں آج بھی منسوخ ہیں۔
دوحہ سے لاہور: قطر ایئرویز کی پرواز QR 620،لاہور سے دوحہ: قطر ایئر کی پرواز QR 621،دبئی سے لاہور: ایمریٹس کی پرواز EK 622، فلائی دبئی FZ 359، ایمریٹس EK 624،لاہور سے دبئی: ایمریٹس EK 623، ایئر بلیو PA 410،کویت سے لاہور: جزیرہ ایئر J9 501،لاہور سے کویت: J9 502،لاہور سے ابوظہبی: ایئر سیال PF 796،بحرین سے لاہور: گلف ایئرویز GF 764، فلائی جناح 9P 531،لاہور سے بحرین: گلف ایئر GF 765 منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔
مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پرواز سے قبل ایئر لائنز کی ویب سائٹس یا ہیلپ لائنز کے ذریعے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔
یہ صورتحال خطے میں جاری کشیدگی کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے اور ایئر پورٹس پر اضافی سیکیورٹی اور انتظامات نافذ کر دئیے گئے ہیں۔