ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشنز، 135 ملزمان گرفتار

 پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشنز، 135 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور شرپسند عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن میں 1705 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 6 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

اسی عرصے میں صوبہ بھر میں 609 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن کے دوران 20 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 129 جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 رائفلز، 15 پسٹلز، ایک بندوق اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے اور دہشت گردوں و شرپسند عناصر کے تدارک کے لیے ڈور ناکنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے۔