ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ, لاہور آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر

درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ, لاہور آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:صبح سویرے سورج کی کرنوں نے شہر کو روشن کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے۔ شہر میں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم صاف اور خشک رہے گا اور آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔

 زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 جبکہ کم سے کم 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے اور شہر کا مطلع صاف رہے گا۔

دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی مجموعی شرح 281 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح کچھ یوں ریکارڈ کی گئی: برکی روڈ 361، گلبرگ ٹو 293، ڈی ایچ اے فیز فائیو 283، کینٹ 249، ماڈل ٹاؤن 244، بیدیاں روڈ 244، چمن پارک 218، سول سیکرٹریٹ 210 اور عسکری ٹین میں 205۔

ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے، ماسک کے استعمال اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔