ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرے دونوں جڑواں بھائی بچپن میں مجھ سے جلتے تھے ؛بھارتی اداکارہ سوناکشی سہنا

میرے دونوں جڑواں بھائی بچپن میں مجھ سے جلتے تھے ؛بھارتی اداکارہ سوناکشی سہنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معروف بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ میرے دونوں جڑواں بھائی لوسنہا اور خوش سنہا مجھ سے بچپن سے ہی جلتے تھے۔

 سوناکشی سنہا نے کہا کہ بچپن میں تمام بہن بھائی آپس میں لڑتے ہیں، اس لیے لو اور خوش سے میری لڑائیاں ہوتی رہتی تھیں ۔ ایک  انٹرویو میں سوناکشی سنہا نے اپنے بھائیوں لو اور خوش سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں گھر میں سب سے چھوٹی اور سب کی لاڈلی تھی، یہی وجہ ہے کہ بھائی مجھ سے جلتے تھے اور مجھے مارتے بھی تھے۔

 یاد رہے کہ سوناکشی اور ظہیر اقبال نے گزشتہ برس 23 جون کو شادی کی تھی، جس میں شتروگھن سنہا اور پونم سنہا نے شرکت کی تھی،تاہم دونوں بھائی تقریب سے بالکل غائب رہے تھے،لو سنہا نے شادی کے بعد اس معاملے پر کچھ مبہم پوسٹس بھی شیئر کر کے اشارہ دیا تھا کہ اُن کے اور سوناکشی سنہا کے درمیان کچھ اختلافات ہیں۔