ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات؛ دیرینہ دشمنی پر 06 افراد کا قتل، آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی

گجرات؛ دیرینہ دشمنی پر 06 افراد کا قتل، آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میانہ چک ڈنگہ گجرات میں دیرینہ دشمنی پر 06 افراد کے قتل کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔ 

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر  شواہد اکٹھے کیے۔ ڈی پی او گجرات نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔  

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 25 سے 35  سال کے درمیان ہیں، مقتولین میں 30سالہ زاہد ناظم، 26 سالہ مبشر، 30 سالہ زنیر، 33 سالہ جاوید اقبال، 35 سالہ رخسار اور 26 سالہ نامعلوم نوجوان شامل ہے۔