ْوسیم احمد: قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ، لاہور پانچ مارچ کو دوسرے سیمی فائنل کی میزبانی کرے گا
قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا،سیمی فائنلسٹ میچز کی لائن اپ آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد مکمل ہو جائے گی،گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔
آج کے میچ کے بعد گروپ کی نمبر ون اور نمبر ٹو ٹیم کا فیصلہ ہو گا ، نیوزی لینڈ کی ٹیم لاہور میں جبکہ انڈین ٹیم دبئی میں سیمی فائنل کھیلے گی،شیڈول کے مطابق پہلا سیمی فائنل چار مارچ کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہوگا