ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان  میں ریلوے کے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار تبدیل

رمضان  میں ریلوے کے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصیٰ شاہد: پاکستان ریلوے نے رمضان المبارک کے دوران ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق ریزرویشن آفس میں دو شفٹوں میں کام کیا جائے گا۔پہلی شفٹ صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ہوگی جبکہ دوسری شفٹ دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک ہو گی۔

 نمازِ جمعہ کے لیے ساڑھے بارہ سے دو بجے تک وقفہ ہوگا۔

ریلوے حکام نے مزید بتایا کہ پندرہ روزے کے بعد دفاتر کے اوقات کار رات نو بجے تک بحال کر دیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پہلی شفٹ کے دفاتر کے اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اوقات کار میں یہ تبدیلی چیف کمرشل مینیجر کی منظوری سے کی گئی ہے۔