وسیم احمد:آئی سی سی چیمپئنزٹرافی، آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ اور افغانستان ٹیم دبئی جانے پر نالاں،ایک ٹیم کی وجہ سے ساری ٹیموں کا شیڈول تبدیل کرنے پر کھلاڑی پریشان ہیں۔
کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم ایک ہی وینیو پر کھیل رہی ہے اور ہمیں بار بار وینیوز تبدیل کرنا پڑا، بھارت کی گروپ میں پوزیشن واضح نہ ہونے پر باقی ٹیموں کا کیا قصور ہے ؟بھارت کی وجہ سے آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ اور افغانستان کو دبئی جانا پڑا۔
بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی وجہ سے باقی ٹیموں کو زیادہ سفر کرنا پڑا،سیمی فائنل میں پہنچنے والی گروپ بی کے کھلاڑی بھارتی ٹیم کی وجہ سے ناخوش ،بھارت کو ایک ہی وینیو اور ایک طرح کی کنڈیشنز میسر ہیں،ایک ہی وینیوکی وجہ سےبھارتی ٹیم کو بھرپور فائدہ مل رہا ہے۔