ویب ڈیسک: رمضان کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں کھجوروں کے سٹالز لگ گئے لیکن اس بار کھجوروں کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے وہ رمضان کی خاص سوغات کھجوریں خریدنے سے بھی قاصر ہیں۔ پچھلے سال کی نسبت اس سال کھجوروں کی قیمت میں 500 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔
ایرانی کھجور 500 روپے فی کلو اور سعودی کھجور 3000 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ سندھی کھجور کی قیمت میں بھی 150 سے 200 روپے کا فرق آیا ہے، جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔