عابد چودھری: اقبال ٹاؤن میں فارمیسی سے دودھ کے ڈبے چرانے والا گروہ سرگرم، وارداتوں کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔
پولیس کا کہنا تھاکہ گروہ میں ایک خاتون سمیت تین مرد شامل ہیں،چور دکان میں داخل ہو کر مہنگی ادویات اور بچوں کا خشک دودھ چراتے ہیں۔
ایک چور سیلز مین کو باتوں میں الجھاتا باقی افراد سامان لیکر فرار ہو جاتے ہیں،فارمیسی انتظامیہ نے چور خاتون کو دھر لیا دیگر فرار ہو گئے۔
خاتون کو فارمیسی میں بند کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔