ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کا شہداء کے اہلخانہ کے لیے رمضان پیکیج

پنجاب پولیس کا شہداء کے اہلخانہ کے لیے رمضان پیکیج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب پولیس نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنے شہداء کے اہلخانہ کی دیکھ بھال کے عزم کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صوبہ بھر میں رمضان پیکج کی تقسیم مکمل کر لی۔  

پولیس ترجمان کے مطابق، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبے بھر میں شہداء پولیس کے گھروں کی دہلیز پر رمضان پیکج پہنچایا گیا۔  

اس موقع پر سی پی اوز، ڈی پی اوز، ایس پیز سمیت سینئر پولیس افسران نے شہداء کے گھروں کا دورہ کیا، اہلخانہ سے ملاقات کی اور انہیں پھول اور مٹھائی بھی پیش کی۔  

سینئر پولیس افسران نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے شہداء کے لواحقین کو رمضان المبارک کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔  

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق افسران نے شہداء پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں رمضان پیکج اور شہداء میڈلز بھی دیے۔  

اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس خوشی اور غمی کے لمحات سمیت تمام تہواروں پر اپنے شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔  

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے بہادر جوان ہمارا فخر ہیں۔  

آئی جی پنجاب کے مطابق رمضان پیکج کے تحت پولیس ویلفیئر فنڈ سے اشیائے خورد و نوش پر مشتمل سامان شہداء کے گھروں تک پہنچایا گیا ہے۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer